عمرا ن خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ کیس پر سماعت کے پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال

نواز شریف منی ٹریل پیش کرنے میں مکمل ناکام رہے آئندہ کچھ دنوں میں نواز شریف کے انجام کا فیصلہ سنایا جائیگا،تحریک انصاف

منگل 31 جنوری 2017 12:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء)چیئرمین عمرا ن خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے مختلف پہلوؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلا س میں کہا گیاہے کہ نواز شریف منی ٹریل پیش کرنے میں مکمل ناکام رہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیا گیا منی ٹریل حقیقت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

قطری خط عدالت اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ تحریک انصاف کا کہناہے کہ نواز شریف کی ایماء پر موٹو گینگ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے اعترافی جرم کے بعد شریف خاندان کے موقف میں کوئی جان نہیں۔ تین نسلیں حساب دینے کی بجائے نواز شریف کی لوٹ مار کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔ آئندہ کچھ دنوں میں نواز شریف کے انجام کا فیصلہ سنایا جائیگا۔