یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.15 روپے سے 16.70 روپے تک اضافے کا امکان

سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

منگل 31 جنوری 2017 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.15 روپے سے 16.70 روپے تک اضافے کا امکان ہے‘ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 4.15 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 روپے لائٹ ڈیزل کی قیمت 12.15 روپے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 12.50 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 16.70 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :