حافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعیدحافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے،وزارت داخلہ پنجاب نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ کا فلاح انسانیت تنظیم کی نگرانی کاحکم،تنظیم کی چھ ماہ تک نگرانی کی جائے گی

منگل 31 جنوری 2017 12:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء )جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعیدحافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے،پیر کے روز محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعیدحافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا،وزارت داخلہ نے4روز قبل پانچوں افرادکے نام واچ لسٹ میں ڈالے تھے،ان افراد کو شیڈول 2 کے تحت حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعیدحافظ سعید سمیت 5افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے جن میں عبداللہ عبید،ظفر اقبال،عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیازشامل ہیں، ان تمام افراد کو جامع قادسیہ چوبری میں حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے ۔ ادھروزارت داخلہ نے فلاح انسانیت تنظیم کی نگرانی کاحکم دیدیا،تنظیم کی چھ ماہ تک نگرانی کی جائے گی۔پیرکے روزوزارت داخلہ کی طرف سے نیکٹاسمیت تمام متعلقہ اداروں کوحکم نامہ ارسال ہواجس کے تحت نیکٹااورمتعلقہ ادارے فلاح انسانیت تنظیم کی چھ ماہ تک نگرانی کریں گے انسداددہشتگردی ایکٹ گیارہ ڈی کے تحت تنظیم کی نگرانی کی جائے گی ۔وفاقی حکومت کوفلاح انسانیت تنظیم کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کاشعبہ ہے