فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں تقرری پروفاق نے رضا مندی ظاہر کردی

پیر 30 جنوری 2017 12:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں تقرری پروفاق نے رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد کردیا جائے گا ۔پشاور سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بہتری کے لئے فاٹا کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں تعینات کیا جائے جس سے فاٹا میں بھی امن قائم ہو گا اوردہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

فاٹا کے صوبے میں مرحلہ وار طور پر ضم ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے فاٹا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بنائے گی فاٹا کا صوبے میں مرحلہ وار طور پر ضم ہونے کے بعد ایجنسیوں میں خاصہ دار فورس کو ختم کرکے خیبرپختونخوا پولیس کی تقرری عمل میں لائی جائیگی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائیگی اور خصوصی تربیت کے بعد اسے بھی خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بنا دیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے لئے وفاقی حکومت نے اقدامات بھی شروع کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :