کوہلو ،تحصیل کاہان میں تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام

ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اسلحہ ،ایمونیشن ،راکٹ لانچر ،دستی بم اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا

پیر 30 جنوری 2017 12:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)بلوچستان کے علاقے کوہلو کی تحصیل کاہان میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ ،ایمونیشن ،راکٹ لانچر ،دستی بم اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی جانب سے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ ایمونیشن جس میں 107ایم ایم راکٹ 20،اے جی ایل 17عدد اور اسکے راؤنڈ72آر پی جی 7کے گولے 70،دستی بم جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف راؤنڈز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے قومی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھا سیکورٹی فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا کارروائی کے دوران کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :