سیالکوٹ ، لڑکیوں کی زندگیا ں برباد کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ،چارگرفتار

پیر 30 جنوری 2017 12:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) سیالکوٹ میں سادہ لو ح خاندان کی لڑکیوں کو ورغلا کر فرضی شادیاں کرنے اور اس کے بعد لڑکیوں کی زندگیا ں برباد کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف،ایک ہی وقت میں چار چار شادیاں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد گجر نے ایک ایسے گروہ کے چار ملزمان محمد آصف ،محمد اکرم، ثناء اللہ،محمد اعجاز اور ایک خاتون شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ سادہ لو ح خاندان کی شریف لڑکیوں کو ورغلا کر شادی کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور ان کی زندگیا ں برباد کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔

پولیس انسپکٹر چوہدری اعجاز کے مطابق ایک متاثرہ بچی حافظہ شازیہ کے والد محمد اویس کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اس گروہ کے کل ملزمان جن کی تعداد ایک خاتون سمیت 7سات بتائی جاتی ہے جن میں سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس تھانہ حاجی پورہ نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 4219/420/466کے تحت مقدمہ نمبر 17/2017 درج کر کے مزید تفتیش اے ایس آئی محمد عارف کے سپرد کر دی ہے۔