کراچی سیاسی جلسے و مذہبی اجتماعات کا مرکزبنا رہا

ایک ہی دن میں4بڑے سیاسی جلسے و مذہبی اجتماعات منعقد ہوئے

پیر 30 جنوری 2017 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) کراچی اتوارکے روز سیاسی جلسے و مذہبی اجتماعات کا مرکزبنا رہا ،ایک ہی دن میں4بڑے سیاسی جلسے و مذہبی اجتماعات منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے مقام پر پاک سر زمین پارٹی نے اپنی سیاسی قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا تو دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے محفل میلا النبی ﷺ کا اجتماع منعقد ہواجبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے تحت نشتر پاک میں بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا اسی طرح 340کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلسنت و الجماعت ،سنی ایکشن کمیٹی سندھ اور سنی علماء کونسل کے تحت مشترکہ طور پر لسبیلہ چوک میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اجتماع ہوا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی

متعلقہ عنوان :