نیب خیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان ودیگر کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا

پیر 30 جنوری 2017 12:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے ذرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان،ایم سی او(OG-I)بن یامین خان،ایم سی او(OG-II)زری گل،ایم سی او(OG-I)سجاد محموداورسینئراسسٹنٹ محمدفیاض کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا۔مبینہ طورپرملزمان نے جعلی پاس بک اورفرضی معاملت(لین دین)سے 202ملین روپے خردبردکرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈنے قابل کاشت اراضی کے مالکان میں قرضہ جات تقسیم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی تھی جوناقابل کاشت اورشاملات اراضی کے مالکان کونہیں دیئے جاتے تھے تاہم ملزمان نے کاشتکاروں اوراراضی کے مالکان کی بجائے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے عام افرادمیں قرضے تقسیم کیں اورانہیں قابل کاشت اراضی کے مالکان ظاہرکیاتھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے نفی عزائم کی تکمیل کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بہانے معصوم افرادکی تصاویر،شناختی کارڈکی کاپی اورانگوٹے کے نشانات حاصل کیں اورانہیں پانچ ہزارسے 20ہزارروپے دیئے گئے جبکہ انکی شناختی کارڈز کے ذریعے لاکھوں روپے ذرعی قرضہ جات حاصل کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ تفتیش کے دوران نام نہادقرض لینے والے افرادنے بھی انکارکیاکہ انہیں کسی قسم کاذرعی قرضہ نہیں دیا گیابلکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے دیئے گئے ہیں قومی احتساب بیوروفعال طورپرمذکورہ کیس کی مزیدچھان بین کررہی ہے اورکیس میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائیگی۔

ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :