جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ؟مدد کیلئے خواجہ آصف اور سعد رفیق کو بھیج دوں! مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ

پیر 30 جنوری 2017 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ساہیوال جلسے میں عمران خان کو مخاطب کر کے ٹویٹ کیا کہ یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ مسئلہ ہے تو مدد کے لئے خواجہ آصف اور سعد رفیق کو بھیج دوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئر مین کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان یہ جلسہ ہے یا پھر کارنر میٹنگ اگر جلسے میں لوگ اکٹھا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے تو بتائیں فوراً وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آپکی مددکے لئے بھیج دیتی ہوں۔