چھٹی مردم شماری ، 500 سے زائد فوجی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج سے ہوگا

42 ہزار ٹیچرز اوراینیوموریٹرزکا تربیت کا عمل 6 فروری سے شروع ہو گا

پیر 30 جنوری 2017 12:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)چھٹی مردم شماری کے لیے 500 سے زائد فوجی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج (پیر) سے جبکہ 42 ہزار ٹیچرز اوراینیوموریٹرزکا تربیت کا عمل 6 فروری سے شروع ہو گاوفاقی ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے لیے 785ماسٹر ٹرینرز اور ٹرینرز کی تربیت مکمل کر لیا 468 تحصیل ہیڈکوارٹرز، کنٹونمنٹ اور فیلڈ آفسز میں سامان کی ترسیل بھی پیر کے روز سے شروع کی جائیگی۔

مردم شماری کے لیے پاک فوج کی جانب سے دو لاکھ فوج جوان مردم شمار ی اور سیکورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے ذرایع کے مطابق چھٹی مردم شماری کے لییوفاقی ادارہ شماریات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں چھٹی مردم شماری کے لیے 500 سے زائد فوجی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج (پیر) سے جبکہ 42 ہزار ٹیچرز اوراینیوموریٹرزکا تربیت کا عمل 6 فروری سے شروع ہو گا جس کے تحت ملک بھر میں 24 مقامات پر آرمی کے ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے لیے 785ماسٹر ٹرینرز اور ٹرینرز کی تربیت مکمل کر لی ہے ذرایع کے مطابق 42 ہزار فوجی جوان براہ راست مردم شماری کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہایک لاکھ 38 ہزار فوج اہلکارسیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے آرمی نے مردم شماری کے لیے دو لاکھ فوج جوان مردم شمار ی اور سیکورٹی کے لیے فراہم کرنا کا اعلان کر رکھا ہے ذرایع نے مزید بتایا کہادارہ شماریات سیکیورٹیز پرنٹنگ پریس سے مزید ایک کروڑسترہ لاکھ پچاس ہزار فارمز پرنٹ کروا رہا ہے جو فروری کے پہلے ہفتے میں ادارہ شماریات کو موصول ہو جائیں گے۔اس سے قبل ادارہ شماریات کے پاس پہلے سے چار کروڑ بیس لاکھ فارمز موجود ہیں اور یہ فارمز اور سامان چونتیس فیلڈ دافاتر میں پہنچا دیا گیا

متعلقہ عنوان :