عمران خان نوازشریف کے ایک ادنیٰ سے کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،امیرمقام

خان صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف ہی کی مہربانیوں کی بدولت خان صاحب کوصوبے میں حکومت کرنے کاموقع ملاہے، ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اورمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں شریف نے شریف سیاست جبکہ شاہراہ خان نے شرکی سیاست کوپروان چڑھایا،وزیراعظم کے مشیرکاجلسہ عام سے خطاب

پیر 30 جنوری 2017 12:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے عمران کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب میں وزیراعظم محمد نوازشریف کاتودرکنارانکے ایک کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،خان صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف ہی کی مہربانیوں کی بدولت خان صاحب کوصوبے میں حکومت کرنے کاموقع ملاہے ورنہ محمدنوازشریف صاحب ایک اشارے پر خان صاحب کاتخت ایک تختہ بدلنے میں دیرنہیں لگے گی کیونکہ ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اورمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں،شریف نے شریف سیاست جبکہ شاہراہ خان نے شرکی سیاست کوپروان چڑھایاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس شخصیت نے تین دفعہ ملک کی قیادت سنبھالی ہو،ملک میں امن کے قیام کویقینی بنایاہو،ملک میں موٹرویزبچھائی ہو،ملک کوایٹمی قوت بنایاہو اورجن کی دوراقتدار میں ہزاروں ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبوکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ گئے ہوں خان صاحب انکامقابلہ توکیا انکے سایے کے سامنے کھڑابھی نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے متنی پشاور(حلقہNA-4)میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرممبرقومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے فوراورکوہ دامان کیلئے کئی سوئی گیس اوربجلی کے منصوبوں کابھی اعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان شاہراہوں اورکنٹینرزپرچڑھ کربولنے اورالزام تراشی کے عادی ہیں،قیادت اسکی بس کی بات نہیں،اداروں کیخلاف الزام تراشی کرنااورپھرمعافی مانگنااس نے اپناوطیرہ بنالیاہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کسانوں کے استحصال میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی، ماسوائے حکومت خیبر پختونخوا کے دیگر تینوں صوبوں نے وفاقی حکومت کی کھادسبسڈی سکیم میں اپنا حصہ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم خیبر پختونخوا حکومت سبسڈی سکیم میں اپنا حصہ ڈالنے پر راضی نہیں ہے،خان صاحب نے اقتدارکی حوس میں خیبرپختونخواکو50سال پیچھے دھکیل دیاہے،عمران خان خیبرپختونخوااورعوام کواپنے مقاصدکے حصول کیلئے استعمال کررہاہے،فلاح وبہبوداورصوبے کی ترقی سے خان صاحب کا کوئی سروکارنہیں۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ خان صاحب وزیراعلیٰ جس کام میں نمبر1ہے اس سے خیبرپختونخواکے عوام واقف ہیں،صرف آپکی آنکھوں پرپٹی ہے،وزیراعلیٰ صاحب نے آپ سے قبل کئی منجھے لیڈروں کوچونالگایاہے آپ تو سیاست میں ابھی شیرخوار بچے جیسے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت صرف اپنے چہیتوں کونوازنے اورانہیں کمیشن کے راستے ہموارکرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھاتی ہے مگرعوام کے مسائل پرمجرمانہ خاموشی اختیارکرتی ہے،وزیراعلیٰ صاحب کاپوراگھرانہ پارلیمنٹ کے ممبران ہیں اورخان صاحب موروثی سیاست کیخلاف باتیں کرتیں ہیں۔