بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیزفائر کی پھر خلاف ورزی، بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا

پیر 30 جنوری 2017 11:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے خنجر سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھرپور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ علقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اتوار کے روزبھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اورگولہ باری کی‘ بھارتی فوج نے آر پی جی سیون اور خود کار گرنیڈ لانچر سے بلا اشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے سہہ پہر کو فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا جس کے باعث بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں‘ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :