چوری نواز شریف نے کی لیکن آگے بچوں کو کردیا ہے‘ عمران خان

سات ماہ بعد قطری خط نکل آئے پہلی مرتبہ ملک میں وزیراعظم کی تلاشی ہورہی ہے اب اگلا وزیراعظم کرپشن کرنے سے ڈرے گا سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوشحال پاکستان تعمیر ہوگا قوم دعا کرے کرپشن کے بادشاہ اور ادروں سے کرپٹ مافیا کامقابلہ کر سکوں جب تک اربوں ڈالر واپس ملک میں نہیں لے کر آتا اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا موٹو گینگ کو گھر سے بھی گالیاں پڑتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہے،ساہیوال جلسے سے خطاب

پیر 30 جنوری 2017 11:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوری نواز شریف نے کی ہے لیکن آگے بچوں کو کردیا ہے‘ سات مہینوں کے بعد قطری خط نکل آئے پہلی مرتبہ ملک میں وزیراعظم کی تلاشی ہورہی ہے اب اگلا وزیراعظم کرپشن کرنے سے ڈرے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوشحال پاکستان تعمیر ہوگا قوم دعا کرے کرپشن کے بادشاہ اور ادروں سے کرپٹ مافیا کامقابلہ کر سکوں جب تک اربوں ڈالر واپس ملک میں نہیں لے کر آتا اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا موٹو گینگ کو گھر سے بھی گالیاں پڑتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ساہیوال جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اخبار میں ایک خبر پڑھی امریکہ میں ایک پاکستانی امریکن لڑکی ائیرپورٹ پر کام کررہی تھی اور ایک امریکن لڑکی نے سرپر حجاب پہنا تھا اس امریکن نے آکر اس کو گالیاں نکالیں مارا اور اسلام کو گالیاں دیں وہ لڑکی کے پیچھے بھاگا پاکستانی امریکن لڑکی کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان تھی اس واقعہ سے ملک کی اہمیت کاپتہ چلتاہے ایک وقت تھا کہ پڑھا لکھانوجوان یورپ چلا جائے کیونکہ اس کو یہاں نوکری ملے گی سفارشی نظام ہے سرکاری نوکریاں بکتی ہیں جب سے ڈونلڈ ٹرمپ آیا ہے شاید پاکستانیوں کو امریکہ کا ویزہ نہ ملے دعا کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے ویزے روکے پھر ہم ملک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ وزیراعظم کے پیسے باہر بھیجے یا باہر چیک اپ کراتا ہے جس دن ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا تو پھر ہمارے لئے امریکہ اہم نہیں ہوگا اور نہ ہی ہم قرضے لیں گے اگر کسی دن ایسی حکومت پاکستان میں آئی جس دن اس نے بنیادی مسائل حل کردیئے جس میں تمام طبقے خوش ہوجائیں ملک ایسا ہو جس کا اندازہ نہیں ہے لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے پٹواریوں کی کم کرپشن ہے لیکن یہ ملک کو مقروض کرکے باہر پیسے لے کر جاتے ہیں اپنے لوگوں سے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں کیونکہ مقروض کی کوئی عزت نہیں کرتا اور دنیا بھی عزت نہیں کرتی ہے جو قومیں خود دار نہیں ہوتیں ان کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

جب ڈونلڈ نے کہا کہ ہم ایرانیوں کے ویزے بند کردیں گے تو ایران نے خود داری سے کہا کہ ہم امریکیوں کے ویزے بند کردیں گے ،قائد محمد علی جناح نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا کسی نے بھی قائد کی دیانتداری پر شک نہیں کیا،انکی انگریزی میں تقریر پر لوگ سچ سمجھتے تھے ۔کہاں قائد اعظم او ر کہاں نوازشریف،۔ کرکٹ میں ریکاردڈٹوٹتے دیکھے ہیں جتنے نواز نے جھوٹ بولے اس کے ریکارڈ نہیں دیکھے، دعویٰ کرتا ہوں پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے ہمارا اثاثہ عوام ہیں جس دن قوم پر پیسہ خرچ ہوا جو کہ کے پی کے میں ہو رہا ہے ہم نے تعلیم پر پیسہ خرچ کیا ہم نے سکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم لگایا ہے پرائیویٹ سکولوں سے34 ہزار بچے گورنمنٹ سکولوں میں گئے ابھی پہلی مرتبہ ایک صوبے نے قرآن پڑھنا فرض کردیا ہے ہسپتالوں میں صحت کا نظام بہتر کیا ہے تاکہ سرکاری ہسپتال پرائیویٹ سے بہتر ہوں سارے ملک میں کے پی کے کے ہسپتال مثال ہوں گے۔

ہم نے ساٹھ فیصد کے پی کے کو صحت انشورنس دی ہے کہ پانچ لاکھ تک مفت علاج کروا سکتا ہے کے پی کے پولیس پورے پاکستان میں بہتر نظام ہے۔ پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں بلکہ این ٹی ایس سسٹم ہے پھر ٹرانسفر آئی جی کے ہاتھ میں ہے لیکن پنجاب میں تو جب تک رائیونڈ سے حکم نہیں آتا کام نہیں ہوتا ۔انہوں ن کہا کہ ملک میں گیس کے بڑے ذخائر ہیں امریکن ملا مجھے کہتا ہے کہ چھ مہینے سے کوشش کررہا ہوں این او سی نہیں مل رہا کے پی کے میں اتنی گیس ہے کہ لوگ پانی کیلئے کنواں کھودتے ہیں اور وہاں پر گیس نکل آتی ہے لیکن قطر سے بڑا کنٹریکٹ سائن کیا کیونکہ وہاں پر سیف الرحمن قطری کا یار ہے جو سپریم کورٹ میں خط دے رہا ہے ایل این جی کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لے رہے ہیں کیونکہ اس میں بڑا کمیشن ہے او جی سی ایل نے کنویں نہیں کھودے پوری دنیا کوئلے کے پلانٹ بند کررہی ہے چین میں بھی مضر صحت ہونے کیو جہ سے بند ہورہے ہیں تو پھر یہاں پر کیوں کھولے جارہے ہیں۔

ہائیڈرو پاور اسٹیشن بن جائے تو پچاس فیصد سستی بجلی پیدا ہوگی لیکن اسمیں کمیشن نہیں ہو گا، پی آئی اے میں ماہر شخص لیکر آئیں تاکہ اسکا اچھا نامہو، اسٹیل ملز کے ہزاروں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ان کی اپنی مل تو سعودی عرب میں چل رہی ہے بینک آف خیبر پختونخواہ تیس سال سے کام کررہا ہے ۔ اب اسکا پانچ سے سولہ فیصد شیئر بڑھ گیا ہے پاکستانی ہر شعبہ میں ہنر مند ہیں اور باہر کام کررہے ہیں لیکن یہاں پر کرپشن کی وجہ سے نہیں آتے جس دن میرٹ پر کام ہو گا اس دن ملک کہاں سے کہاں پہنچ جائے گا پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہوگا شریفوں کے پاکستان بھی مستقبل نہیں ہے ملک کا دیوالیہ نکلنے والا ہے کیونکہ پیسے باہر بھیجے جارہے ہیں ملک میں پہلی دفعہ وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے اب قطری 7مہینوں کے بعد کدھر سے آگیاہے۔

سپریم کورٹ کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس سے پاکستان کی جیت ہوگی اگلی مرتبہ وزیراعظم ڈرے گا ۔مریم پر ترس آتا ہے پیسہ تمہارا اور نام مریم کے نام میاں صاحب بڑی زیادتی کی پیسہ ٹرانسفر آپ نے کیا بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پھر موٹو گینگ آگے آجاتا ہے گھر میں ان کی بری حالت ہے کہ ہماری عزت خراب کررہے ہو۔عمران خان نے کہا کہ ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشحال پاکستان تعمیر ہوگا، تم سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ وہاں پر لوگ غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ہندوستان سے زیادہ کسانوں کی مدد کریں گے ہم کھادوں اور ٹیوب ویل پر کم خرچ کریں گے جب چھوٹا کسان ملک کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو وہ لندن میں فلیٹ نہیں بناتا بلکہ ملک کو اٹھاتا ہے دعا کرو کہ کرپشن کے بادشاہ کا احتساب کر سکوں۔

طاقت ور مافیا ہر جگہ بیٹھا ہوا ہے نوجوانوں نے کھڑا ہونا ہے آخری سانس تک مقابلہ کروں گا اربوں ڈالر جب تک پاکستان میں نہیں آئیں گے اس وقت تک آرام سے بیٹھ کر سانس نہیں لوں گا۔