ملک تباہ ہورہا ہے، ادارے حکمرانو ں کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ، عمران خان

تحریک انصاف نے پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیا،آخری سانس تک کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا ، سربراہ تحریک انصاف

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ملک تباہ ہورہاہے اورادارے حکمرانوں کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ،تحریک انصاف نے پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیا،آخری سانس تک کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا،انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں توانتخابات نہیں ہونے دیں گے ،حکمرانوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کوبھی پیسے کھلادیئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتاہے ،جیسے برطانیوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اپنے اوپرلگنے والے الزامات کاپارلیمنٹ میں آکرجواب دیا،نوازشریف خودتوپارلیمنٹ میں آتے نہیں اپنے درباریوں کوپارلیمنٹ اوردوسری جگہوں پراپنے دفاع کیلئے بھیج دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف پرنیب میں کرپشن کے بارہ کیسزہیں ،کرپٹ کوچورکہناکوئی گالی نہیں ہے ،نوازشریف کے درباریوں نے جوپارلیمنٹ میں کیااورجوزبان استعمال کی وہ شرمناک ہے ،میں نے کبھی بھی ان کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ہمیشہ سے خوش قسمت رہتے ہیں ان کے خلاف جوجماعتیں تھیں وہ خودکرپٹ تھیں ،نوازشریف مشرف نے این آراودیکردس سال کیلئے ملک سے باہربھیجوادیااوراسحاق ڈارنے اقرارکیاکہ نوازشریف کیلئے ملک سے باہرپیسے بھیجتاتھا،ہم نوازشریف سے کسی صورت میں ڈیل نہیں کریں گے ،ان کے خلاف آخری سانس تک جائیں گے ۔عمران خان کاکہناتھاکہ نوازشریف اورحسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں ،دونوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کے اداروں کوبربادکردیا،ملک بربادہورہاہے اورانہوں نے اپنے لوگوں کوتمام اداروں میں بیٹھایاہواہے ،ایمنسٹی سکیم لاناچاہتے ہیں ،ایمنسی سکیم سے یہ لوگ خودفائدہ اٹھاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ توپارلیمنٹ کام کی ہے اورنہ ہی دیگرادارے مجبورہوکرسپریم کورٹ میں گئے ہیں ۔اگرنیب میں درست آدرمی کوتعینات کردیاجائے تویہ سب کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے ۔سپریم کورٹ نے خودکہاکہ نیب ایک فیل ادارہ ہے ،جودوچارلاکھ روپے والے مجرموں کوگرفتارکرتاہے ،مگربڑے مجرموں کوگرفتارنہیں کرتا،جب تک بڑے کرپٹ لوگ گرفتارنہیں ہوتے ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی اورنج ٹرین اورایل این جی کے ٹینڈرکاآڈٹ کروالیں ،کرپشن ثابت ہوجائیگی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے دعوے کررہی ہے ،لگتاہے کہ شریف فیملی نے انہیں بھی پیسہ کھلادیاہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی ملک میں پہلی بارکرپشن کوقومی مسئلہ قراردیااورکرپشن کے خاف آوازبلندکی ،ملک میں پہلی دفعہ وزیراعظم کی تلاش ہورہی ہے ،سپریم کورٹ سے جوبھی فیصلہ آیاقبول کریں گے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کی تقدیربدل جائے گی اورپاکستان کی جیت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میری تمام جدوجہد آئندہ الیکشن کیلئے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کیلئے ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،الیکشن ریفارمزکیلئے کام کررہے ہیں اگرآئندہ الیکشن ریفارمزکے بغیرہوئے توپی ٹی آئی الیکشن ہونے نہیں دے گی