کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ،60بھارتی ماہی گیر گرفتار
سیکیورٹی کے اہلکاروں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کر کے ان کی 10 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے، پولیس آفیسر لطیف بابر
ہفتہ 28 جنوری 2017 12:20
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ( ایم ایس اے) نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 60 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس آفیسر لطیف بابر کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کر کے ان کی 10 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو ہفتہ 28 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں مچھلی کے شکار کے دوران ایک دوسرے کی سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پر آئے دن پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ماہی گیر گرفتار کرتے رہتے ہیں۔ ماہی گیروں کی کشتیاں جدید آلات سے عاری ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں حدود کا اندازہ نہیں ہوتا اور وہ سمندری حد پار کر جاتے ہیں۔(جاری ہے)
گرفتار ہونے والے اکثر ماہی گیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سفارتی تعلقات اور بیوروکریسی کی رکاوٹ کے باعث، اپنی سزا کاٹنے کے بعد بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑتا ہے۔
تاہم دونوں ممالک جذبہ خیر سگالی کے تحت بھی قید کئی ماہی گیروں کو رہا کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو بھی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے 219 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، اس سے قبل دسمبر 2016 میں بھی پاکستان نے بھارت کے 220 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 28 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
کسی سے مرعوب نہیں ہونگے،لوگوں کی خواہش پر نہیں قانون پر فیصلہ دینگے، سپریم کورٹ
-
پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی، سپیکر قومی اسمبلی نے پیر کو اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا
-
آرمی چیف نے چھٹی مردم شماری کیلئے فوجی تعینات کرنے کے پلان کی منظوری دے دی
-
ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں، چوہدری نثار علی خان
-
پاکستان ،افغانستان اور سعودی عرب ویزوں کی کڑی جانچ پڑتال ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ
-
عدلیہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس :مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے
-
کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی ،60بھارتی ماہی گیر گرفتار
-
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
-
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس
-
ملک تباہ ہورہا ہے، ادارے حکمرانو ں کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں ، عمران خان
-
وزیرمملکت برائے نجکاری محمدزبیرکوگورنرسندھ بنانے کافیصلہ
-
قومی اسمبلی کا واقعہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی وجہ سے ہوا ،قمر زمان کائرہ
-
تحریک انصاف کے اراکین کوبدتمیزی پرمجبورکیاجاتاہے، شاہد خاقان عباسی
-
پشاور،پراجیکٹ ڈائریکٹراولس خان،ریجنل ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرزصاحبزادہ عالمگیرخان اوراللہ بخش خردبرد کے الزام میں گرفتار
-
ڈپلومیٹک انکلیو سے بغیر اجازت لاکھوں روپے مالیتی عمارتی لکڑی بیچنے میں ملوث فارسٹ گارڈ ز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی ، افسران ٹال مٹول کرنے لگے
-
لاہور،شہر میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
-
ہم نے کرپشن، ناانصافی، لوٹ مار اور مکرو فریب کی سیاست کو دفن کر دیا،پرویز خٹک
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس:
-
وزیر آباد: ذہنی مریض بیٹے نے والد کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا
-
ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی غیر ملکی رہنما برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی وائٹ ہاؤس آمد
-
یمن میں ’قحط کا خطرہ، ہر دس منٹ بعد ایک بچے کی موت‘
-
ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے
-
آسٹریلیا ، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،2افراد ہلاک
-
بھارتی سپریم کورٹ نے گائے ذبح کر نے پر ملک گیر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا
-
امریکی وزارتِ خارجہ کے2 اہم افسران مستعفی، ٹرمپ انتظامیہ نے منظور کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.