خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس :مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے

اسمبلی اجلاس مچھلی منڈی گیا،گوعمران گو اور گونواز گو کے نعرے،سپیکر اسد قیصر نے اجلاس20 فروری تک ملتوی کر دیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین جھڑپ پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی دونوں جماعتیں آپس میں الجھ پڑیں اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی سے اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی جمعہ کے روز سپیکر کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہو ا تو پی ٹی آئی نے گو نواز گو گو پانامہ گو جبکہ مسلم لیگ (ن) نے گو عمران گو کے نعرے لگانے شروع کیے اجلاس کے دوران ن لیگ کے سرداراورنگزیب نلوٹھانے نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے کہاکہ تمام ترقیاتی فنڈچند وزراء کے مابین تقسیم کیاجارہاہے صوبائی حکومت نے بار بار یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن تاحال فنڈزکی تقسیم کے حوالے سے کوئی منصفانہ فارمولہ نہیں اپنایاگیا جبکہ گزشتہ روز بھی ڈپٹی سپیکر سے فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے سپیشل کمیٹی بنانے کی استدعا کی تھی مگر کچھ نہ بن سکے انھوں نے ایک بار پھر سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے فنڈ کی تقسیم پر اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈران ، حکومتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی درخواست کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاکستان تحریک بے انصاف کہ دیا تاہم اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہاکہ پنجاب اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کو ایک دھیلابھی نہیں دیاجارہاہے یہ سنتے ہی مسلم لیگ ن کے اراکین نعرے لگانے لگے جواب میں تحریک انصاف کے اراکین نے بھی شدیدنعرہ بازی کی جسکی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سپیکر نے تمام اراکین کوبار بار خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی سپیکر نے اسمبلی کو 20فروری تک ملتوی کردیا۔اسمبلی اجلاس کے دوران آبنوشی سے متعلق سوالات کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیاگیا۔