آرمی چیف نے چھٹی مردم شماری کیلئے فوجی تعینات کرنے کے پلان کی منظوری دے دی

2 لاکھ فوجی جوان مردم شماری کے عمل میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی مردم شماری پلان کی منظوری دے دی۔ پاک فوج کے دو لاکھ جوان مردم شماری کے عمل میں فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابقفوج اب باقاعدہ طور پر ملک کی چھٹی مردم شماری کے لیے نگرانی میں شامل ہوگی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم وخانہ شماری میں مدد کے پلان کی منظوری دے دی جس کے تحت مردم شماری کے لیے پاک فوج کے 2 لاکھ جوان تعینات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق مردم شماری کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ دیگر فورسز کے جوان بھی تعینات ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں دیگر اداروں کے افراد کے ساتھ تعاون کرے گی جب کہ فوج دوسری سکیورٹی کی ذمے داریاں بھی اداکرتی رہے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :