ایبٹ آباد,احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

پی ٹی آئی کے چند اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے انتقامی کارروائی عمل میں لائی گئی،سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی گفتگو

جمعہ 27 جنوری 2017 11:37

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء)احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ اس ضمن میں سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے ”خبر رساں ادارے“کو بتایاکہ احتساب کمیشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے سال2016ء میں مجھے گرفتار کرکے میرے خلاف چارریفرنس سپیشل احتساب عدالت میں دائر کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان چارریفرنسوں کو یکجاکرنے کیلئے میں نے احتساب عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔جمعرات کے روزسپیشل احتساب کورٹ نمبرون کے جج حیات علی شاہ نے میری درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ریفرنسوں کو یکجا کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرے خلاف پی ٹی آئی کے چند اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے انتقامی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو آئندہ چند روز کے اندر ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرونگا۔