وفاقی دارالحکومت ، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر بیشتر علاقوں میں بارش تھم نہ سکی

خیبرپختونخواہ ،فاٹا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،جھنگ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد ہلکی دھوپ سے موسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 27 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد،پشاور،مظفر آباد،جھنگ، ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر بیشتر علاقوں میں بارش تھم نہ سکی ،خیبرپختونخواہ ،فاٹا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جھنگ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد ہلکی دھوپ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن، فاٹا اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان، جنوبی/وسطی پنجاب،ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان بہاولپور ڈویژن اور زیریں خیبرپختونخوا،مری، گلیات، وادی نیلم، راولاکوٹ، کالام، مالم جبہ، شانگلہ، ناران، کاغان، سکردو، استور ، چترال اور دروش میں وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات جبکہ سندھ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کشمیر کوٹلی 54، راولاکوٹ44، مظفرآباد30، گڑھی دوپٹہ23، خیبرپختونخواہ: دیر44، لوئر دیر40، بالاکوٹ34، چراٹ33، چترال31، سیدوشریف30، پٹن27، پاراچنار25، کاکول، دروش23، میرکھانی22، پشاور ،ائیرپورٹ29، سٹی22)، کوہاٹ14، بنوں10، ڈی آئی خان02، پنجاب: مری34، لاہور،ائیرپورٹ33، سٹی16، پنجاب یونیورسٹی14، سیالکوٹ کینٹ32، ائیرپورٹ23 ، گوجرانوالہ29، گجرات23، راولپنڈی چکلالہ20، شمس آباد13)، اسلام آباد زیروپوائنٹ19، گولڑہ15،سید پور13، بوکڑہ13)، قصور14، جہلم13، بہاولنگر12، منگلا11، فیصل آباد10، منڈی بہاالدین08، رحیم یار خان04، خانپور03، کوٹ ادو، ساہیوال، سرگودھا02، سندھ: کراچی نورتھ04، ناظم آباد04، لانڈھی04، فیصل بیس04، ائیرپورٹ03، گلستانِ جوہر03 ، مٹھی03، حیدرآباد02، شہید بینظیر آباد01، گلگت بلتستان: استور08، چلاس05، گوپس04، گلگت 03، بونجی، بگروٹ01، بلوچستان: ژوب05، کوئٹہ سمنگلی 04، بارکھان01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 20، مالم جبہ18، چترال03، دروش03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: مالم جبہ، پاراچنار منفی 07، سکردو منفی05، دروش منفی 03، گوپس، کالام منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔