قندیل بلوچ قتل کیس، مقتولہ کے والد عظیم کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ ملزم اسلم شاہین کے خلاف گواہی دینے سے منحرف ہونے پر درج کیا گیا

جمعہ 27 جنوری 2017 11:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء)سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار رہنے والی مشہور ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں مقتولہ قندیل بلوچ کے والد عظیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والد عظیم کے خلاف مقدمہ دوران سماعت ملزم اسلم شاہین کے خلاف گواہی دینے سے منحرف ہونے پر درج کیا گیا۔ ملزم اسلم شاہین کو مقتولہ کے والد کی درخواست پر اعانت مجرمانہ کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا تاہم بعد دوران سماعت مقتولہ کے والد نے اسلم شاہین کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :