میٹرو بس میں سفر مہنگا پڑ گیا،شہری کی دوران سفر جیب کٹ گئی،ہزاروں روپے محروم

جمعہ 27 جنوری 2017 11:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) میٹرو بس میں سفر مہنگا پڑ گیا ،شہری کی ملتان میں میٹرو بس کے سفر کے دوران جیب کٹ گئی،ہزاروں روپے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کا رہائشی آصف خاکی ملتان میں وہاڑی چوک سے بی سی جی چوک تک میٹرو بس میں سفر کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ بس میں نامعلوم جیب تراش نے اس کی جیب کاٹ لی اور اسے دس ہزار روپے نقدی اور قومی شناختی کارڈ سے محروم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :