سینیٹ قائمہ کمیٹی ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی کا انسانی اعضاء کی پیوندکاری کیلئے علماء کی مدد لینے سے انکار
کمیٹی اراکین کی اراکین پارلیمنٹ کو اعضاء عطیہ کرنے کے لیے تیار ، عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کی سفارش، اپنے اعضاء بھی عطیہ کرنے کا اعلان انسانی اعضاء کی خریدوفرخت روکنے پر اتفاق
جمعہ 27 جنوری 2017 11:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے لیے علماء کرام کی مدد لینے سے سختی سے انکار کردیا ہے جبکہ کمیٹی کے ایک اہم رکن کا کہنا تھا کہ اعضاء کی پیوندکاری میں مولوی مسائل پیداکریں گے، کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کو اعضاء عطیہ کرنے کے لیے تیار کرنے، عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اپنے اعضاء بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینیرسینیٹراشوک کمارکی زیرصدارت ہوا ،کمیٹی میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے بل پر بحث کی گئی جبکہ انسانی اعضاء کی خریدوفرخت روکنے پر اتفاق کیا گیااس موقع پر ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ کے ایم ڈی سعید اخترنے ذیلی کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ میں مذ ہبی اسکالر کو شامل کیا جائے تاہم سینیٹرمیاں عتیق اوراعظم سواتی نے ٹرانسپلانٹ ایکٹ میں مذہبی اسکالرکوشامل کرنے کی سفارش مستردکردی جبکہ میاں عتیق نے کہاکہ اعضاء کی پیوندکاری میں مولوی مسائل پیداکریں گے یہ کیسے طے ہو گا کہ ٹی وی والا مذہبی اسکالر ہو یا مسجد والاآمام سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ ہم خود بڑے اسکالر ہیں, بیورکریٹ اورڈاکٹرسے بڑے اسکالر کون ہو سکتے ہیں اجلاس میں سینیٹر اشوک کمار نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاتوایم کیو ایم کے سنیٹر میاں عتیق نے بھی اعضاء عطیہ کرنے کی خواہش ظاہرکر دی سعید اخترکا کہنا تھا کہ صوبوں کی ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو ختم کیا جائے،پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفرخت کا تناسب سب سے زیادہ ہے اس پر ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی HOTA کے ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نہیں ہے لوگ وہاں پرجاکراعضاء فروخت کرتے ہیں ادارے کو وفاق کی حد تک رکھنا چاہیے اور ادارے کے ٹرانسپلانٹ سنٹرہونے چاہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 27 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سپیکر ایاز صادق سے خورشید کی ملاقات ،فوجی عدالتیں ،تحریک استحقاق سمیت اہم امور پرگفتگو
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی کا انسانی اعضاء کی پیوندکاری کیلئے علماء کی مدد لینے سے انکار
-
کراچی، کورنگی میں لڑکی کے بھائی نے نوجوان کو زندہ جلادیا
-
کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، انسداد دہشتگردی عدالت کا رؤف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
-
میٹرو بس میں سفر مہنگا پڑ گیا،شہری کی دوران سفر جیب کٹ گئی،ہزاروں روپے محروم
-
قندیل بلوچ قتل کیس، مقتولہ کے والد عظیم کے خلاف مقدمہ درج
-
وفاقی دارالحکومت ، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر بیشتر علاقوں میں بارش تھم نہ سکی
-
لاہور،قبرستان بچی کی نعش قبر سے نکالنے کا واقعہ
-
ایبٹ آباد,احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
امریکہ، صدربننے کے بعد ٹرمپ نے چھ کمپنیوں کی سربراہی چھوڑ دی
-
امریکی صدر کا بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل دوبارہ کھولنے کا حکم
-
تائیوان ، تین افراد کو اے ٹی ایم مشینوں سے 26لاکھ ڈالر چرانے پر جیل بھیج دیا گیا
-
افغانستان ‘ طوفانی برفباری کے باعث سردی میں شدت ‘ 27 بچے ہلاک
-
سرحدی دیوار کی تعمیر کا امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے ‘ میکسیکو
-
چین نے شمالی کوریا کو فوجی سازو سامان کی برآمد پر پابندی عائد کر دی
-
دہشت گردانہ حملہ، سولہ سالہ جرمن لڑکی کو چھ برس جیل کی سزا
-
بنگلہ دیش میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں آنسو گیس کا استعمال
-
پاناما کیس :لندن فلیٹس کی منی ٹریل کی دستاویزات اور قطری شہزادے کا خط عدالت میں جمع
-
قومی اسمبلی اجلاس ، تحریک انصاف اور حکومتی انصاف الجھ پڑے ،ہاتھا پائی کے بعد مکے بھی چل گئے
-
جنرل (ر) راحیل شریف کو اراضی کے حوالے سے بحث فوج کی کردار کشی کے مترادف ہے،پاک فوج
-
حکومت پانی سے بجلی کے منصوبوں کیلئے ڈیمز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے، نواز شریف
-
آف شور کمپنیاں مریم نواز کی ملکیت ہیں ، جرمن اخبار کا نیا انکشاف
-
آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جرنل اسٹاف جنرل امٹ ڈنڈار کی ملاقات
-
وزیراعظم نواز شریف نے تو اپنی تین نسلوں کا منی ٹریل دیدیا،یہ اپنی سیاست کا منی ٹریل دیں،خواجہ آصف
-
شریف خاندان کو بچانے کیلئے اداروں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات بنائی جارہی ہیں، تحریک انصاف کا الزام
-
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مزار قائد پر حاضری
-
عمران خان عدالت میں بھی بار بار موقف تبدیل کررہے ہیں، فتح ہماری ہو گی ،مسلم لیگ(ن)
-
آصف زرداری نے امریکہ میں قیام بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.