آصف زرداری نے امریکہ میں قیام بڑھا دیا

سابق صدر طبی معائنہ اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع

جمعہ 27 جنوری 2017 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا ۔ امریکہ میں قیام بڑھا کر امریکی حکام سے مزید ملاقاتیں کریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے سابق صدر امریکہ میں قیام کے دوران نئی امریکی انتظامیہ اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر چند دن تک اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری سات فروری کو امریکہ سے وطن واپس آنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :