چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مزار قائد پر حاضری

پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی ،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے

جمعہ 27 جنوری 2017 11:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔بعدازاں چیف جسٹس نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

مزار قائد کے احاطے میں میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بانی پاکستان کے مزار پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے کہ ہم ملک کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :