آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جرنل اسٹاف جنرل امٹ ڈنڈار کی ملاقات

دفاع اور انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون پر اتفاق

جمعہ 27 جنوری 2017 11:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جرنل اسٹاف جنرل امٹ ڈنڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق جمعرات کیر وز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل امٹ ڈنڈار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ترک کمانڈر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :