آف شور کمپنیاں مریم نواز کی ملکیت ہیں ، جرمن اخبار کا نیا انکشاف

اخبار نے آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بینک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات سماجی رابطوں کی ویب پر جاری کردیں

جمعہ 27 جنوری 2017 11:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء)پانامہ لیکس پر شریف خاندان کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں ، جرمن اخبار نے مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بنک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات بے نقاب کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے ، جرمن اخبار نے دستاویزات کی تیسری قسط جاری کر دی جن میں مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بنک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات ہیں۔

نیلسن اور نیسکول کے ڈائچے بنک سے کئے گئے معاملات کی تفصیلات بھِی پیش کر دی گئی ہیں۔جرمن اخبار نے دستاویز کی تیسری قسط سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری کی ، دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آف شور کمپنیاں مریم نواز کی ملکیت ہیں۔وزیراعظم نواز شریف یا ان کے خاندان کی جانب سے جرمن اخبار کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند دن پہلے بی بی سی نے بھی آف شور کمپنیوں میں مریم نواز کے کردار کی تصدیق کی تھی ، اس کے بعد پاناما لیکس دستاویزات منظر عام پر لانے والے اخبار نے منروا ٹرسٹ، مریم نواز کے پاسپورٹ کی کاپی سمیت دیگر دستاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دی تھیں۔دعویٰ کیا تھا کہ جن کو پاناما لیکس میں مریم نواز کے کردار کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیں وہ یہ دستاویز ملاحظہ کریں ، اب سوال یہ ہے کہ شریف خاندان جرمن اخبار کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کرتا ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :