اڑھائی کروڑ کی بلی کی ہلاکت کیس،عدالت میں بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کیلئے دائر درخواست خارج

جمعرات 26 جنوری 2017 11:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء) اڑھائی کروڑ مالیت کی بلی کی ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے لئے دائر درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بلی ہلاکت کے خلاف ارحائی کروڑہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی،مدعی مقدمہ سندس حورین نے عدالت میں بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دو سال بعد بلی کی قبر کشائی کا حکم کیسے دیا جا سکتا ہے جبکہ بلی کی قبر کی کوئی نشاندہی بھی نہیں اسے عارضی امانت کے طور پر دفنایا گیا تھا،فاضل جج نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق دائر درخواست خارج کر تے ہوئے آئندہ سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون جو خود قانون دان ہیں نے دوران علاج بلی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :