کراچی،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت کا رہنما ایم کیو ایم پاکستان روف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کا ضمنی چالان منظور کرلیا

جمعرات 26 جنوری 2017 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رہنما ایم کیو ایم پاکستان روف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیاہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کا ضمنی چالان منظور کرلیا ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ روف صدیقی تفتیشی افسر سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔مقدمے کے چالان میں کہا گیا ہے ملزم عبد الرحمان عرف بھولا نے اعتراف جرم کیا ہیکہ حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔ضمنی چالان میں 3ملزمان مفرور اور دو گرفتاربتائیگئیہیں۔رحمان بھولا نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان قلمبند کرایا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔