کراچی ، کورنگی میں ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس میں نیا موڑ

واقعے سے پہلے بچی کو آخری بار ایک ملنگ کے ساتھ دیکھا گیا ، پولیس کا ملزم کا خاکہ بنوانے کا فیصلہ

جمعرات 26 جنوری 2017 11:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء)کراچی کے علاقے کورنگی میں ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، واقعے سے پہلے بچی کو آخری بار ایک ملنگ کے ساتھ دیکھا گیا ، پولیس نے ملزم کا خاکہ بنوانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مزید تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ۔

واقعے سے پہلے بچی کس کے ساتھ دیکھی گئی اس بات کا پتہ چل گیا ۔ عینی شاہدین کی مدد سے ایک ملنگ کا خاکہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفتیش کاروں کے مطابق کورنگی سے پرتشدد حالت میں ملنے والی بچی آخری بار جس ملنگ کے ساتھ دیکھی گئی تھی جو واردات والے دن کے بعد سے غائب ہے ، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :