وزارت پانی و بجلی نجی پاور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کا آڈٹ نہ کراسکی
قوم کے 480ارب میں بھاری بدعنوانی،پی اے سی نے خاموشی اختیار کرلی
جمعرات 26 جنوری 2017 11:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی واضح ہدایات کے باوجود نجی پاور کمپنیوں کو ادا کئے گئے480ارب روپے کی از سر نو تحقیقات بھی وزارت پانی و بجلی شروع نہیں کر سکی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف حکومت کی طرف سے نجی پاور کمپنیوں کو دیئے گئے 480ارب روپے اربوں روپے کی مالی بدعنوانیاں کی گئی ہیں اور نواز شریف حکومت نے اپنے دوست میاں منشاء کو سرکلر ڈیٹ کے تحت غیر قانونی طریقہ سے بھاری ادائیگیاں کی تھیں جو کہ واپس لے کر قومی خزانہ میں جمع کرا جائیں۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جو کہ خبر رساں ادارے کے پاس ہے میں انکشاف ہوا تھا نجی پاور کمپنیوں کو 480ارب روپے کی ادائیگی قانون کے مطابق نہیں ہے جبکہ ادائیگی کے وقت ان کمپنیوں سے نواز شریف حکومت کے جی ایس ٹی بھی نہیں وصول کیا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق نجی پاور کمپنیوں کو ادائیگی سے قبل ان کے مالی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنا تھی لیکن حکومت نے یہ بھی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق ادائیگی سے قبل پاور کمپنیوں کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنا تھی لیکن وہ بھی حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض کمپنیوں کو حکومت نے ان کے کلیم سے زائد کی ادائیگی بھی کر رکھی ہے جن کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات ضروری تھیں۔ پی اے سی کے اجلاس میں پہلی دفعہ آڈٹ اعتراضات ختم کر دیئے تھے جبکہ اس وقت پی اے سی کے اجلاس کی صدارت خورشید شاہ کر رہے تھے اور پی ٹی آئی کا کوئی رکن بھی اجلاس میں شریک نہیں تھا بعد میں پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی کے مطالبہ پر پی اے سی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا تھا اور پی اے سی کے سابقہ حکم کو ختم کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو حکم دیا تھا کہ وہ 480ارب روپے وصول کرنے والی نجی پاور کمپنیوں کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا از سر نو آڈٹ کر دیا جائے اس ہدایات کو جاری ہوئے بھی چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وزارت پانی و بجلی نے ابھی تک آئی پیز کا پیداواری صلاحیت کا آڈٹ نہیں کرایا اور نہ ہی اضافی ادا کئے گئے اربوں روپے کمپنیوں سے واپس لئے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی سینٹ میں اقرار کیا تھا کہ نجی پاور کمپنیوں کو سبسڈی پر دیئے گئے فرنس آئل میں اربوں روپے کی مالی بد عنوانی ہوتی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 26 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سابق گورنر سٹیٹ بنک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان
-
وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا پہلا اجلاس
-
کراچی ، کورنگی میں ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس میں نیا موڑ
-
سندھ ہائیکورٹ کا مساجد اور اسکولز کے قریب شراب خانوں کی بندش کا حکم
-
کراچی،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت کا رہنما ایم کیو ایم پاکستان روف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
-
صحت مند پنجاب پروگرام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے تمام اضلاع تک توسیع کی سمری منظور
-
لاہور ہائیکورٹ ، انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار 14 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
-
سندھ اسمبلی میں بچوں کی ملازمت پر پابندی سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور
-
اڑھائی کروڑ کی بلی کی ہلاکت کیس،عدالت میں بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کیلئے دائر درخواست خارج
-
تائیوان ، تین افراد کو اے ٹی ایم مشینوں سے 26لاکھ ڈالر چرانے پر جیل بھیج دیا گیا
-
کویت،شاہی خاندان کے فردسمیت 7مجرموں کا پھانسی دے دی گئی
-
ٹرمپ مخالف مظاہروں کی رپورٹنگ پر صحافیوں پرفردِ جرم عائد
-
روسی وزیرتعلیم کی اسکولوں میں اسکارف پرپابندی کی حمایت
-
صومالیہ : ہوٹل پر دو خود کش حملے اور فائرنگ، 13 افراد ہلاک
-
بھارت کا گائیڈڈ پیناکا راکٹ کا دوسرا کامیاب تجربہ
-
امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے میں فریق نہیں،چین
-
پانامہ کیس ،اگر زنجیر نہ ٹوٹی ہو تو ہم تمام کڑیاں جوڑیں گے،سپریم کورٹ
-
پاکستان کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ مقدمات ختم ہونے پر اظہار تشویش
-
پاکستان میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے 9درجے بہتری آئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
-
گھروں میں کام کرنیوالی بچیوں کیلئے قانون میں تحفظ نہ ہونے پر تشویش ہے ،چیف جسٹس
-
پاکستان اور چین کے درمیان1329 اور330میگاواٹ بجلی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط
-
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم ترین اجلاس ، پانامہ کیس کی سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال
-
سی پیک نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں ہیں ، ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ،احسن اقبال
-
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا دہری شہریت کے حامل شخص پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر نے پر اتفاق
-
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
-
حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کا امکان
-
وزارت پانی و بجلی نجی پاور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کا آڈٹ نہ کراسکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.