سی پیک نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں ہیں ، ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ،احسن اقبال

منصوبہ کیلئے چینی قیدیوں کو لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے چینی سفارتخانہ بھی وضاحت کر چکا ہے کہ یہ شر انگیز پروپیگنڈا ہے، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 جنوری 2017 11:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کیلیے چینی قیدیوں کو لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اورچینی سفارتخانہ بھی وضاحت کر چکا ہے کہ یہ شر انگیز پروپیگنڈا ہے، سی پیک نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، سی پیک پرصوبوں اور وفاق کو لڑانے کی کوشش بھی کی گئی جو ناکام رہی ، ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ، پاکستان شفافیت کے لحاظ سے بھی اوپرجارہاہے ، اگر کرپشن ہو رہی تو خزانہ اوپر کیسے جا رہا ہے ؟بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پیک نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، سی پیک پرصوبوں اور وفاق کو لڑانے کی کوشش بھی کی گئی جو ناکام رہی ، سی پیک کیلیے چینی قیدیوں کو لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، چینی قیدیوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اورچینی سفارتخانہ بھی وضاحت کر چکا ہے کہ یہ شر انگیز پروپیگنڈا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ، پاکستان شفافیت کے لحاظ سے بھی اوپرجارہاہے اور پاکستان میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے ، اربوں روپے کے پراجیکٹس چل رہے ہیں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، تنقیدکرنے والے عناصرآج تک کوئی ثبوت عدالت میں نہیں لاسکے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 5فیصد تک لے جائیں گے، ہم شفافیت میں پہلے تین نمبروں پر آنا چاہتے ہیں، چندناکام سیاستدان پاکستان کوناکامی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں، توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی وزیراعظم خودنگرانی کررہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اب 18 سے20گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70سال میں پہلی بارگوادراورکوئٹہ میں سڑک کے ذریعے رابطہ ہوا، لواری ٹنل منصوبے کا رواں سال افتتاح ہو جائے گا، نیواسلام آباد ایئرپورٹ اگست میں مکمل ہو جائے گا اور کچھی کنال منصوبہ بھی رواں سال مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :