وزارت کا وزٹ کرنے کیلئے ”خوبصورت “ کارڈ بھیج دیں،کیپٹن صفدر کی خواہش

وزارت کے پیسے کو احتیاط سے خرچ کرتی ہوں ،خوبصورت کارڈ نہیں بھیج سکتی،انوشہ رحمن کا جواب

بدھ 25 جنوری 2017 10:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی درخواست پر قائمہ کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آپ ہمیں خوبصورت کارڈ بھیج دیں تب ہم وزارت میں وزٹ کرنے آئیں گے جسکو انوشہ رحمن نے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ میں ہوا جس میں انوشہ رحمن نے کہا کہ 3سال میں ہماری وزارت نے بہترین کام کیا۔

آپ ہماری وزارت کا وزٹ کریں جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے انوشہ رحمن سے فرمائش کی کہ ہمارے لئے خوبصورت کارڈ بھیج دیں ہم آجائیں گے جس کو انوشہ رحمن نے مسترد کر دیا اور کہا کہ میں وزارت کے پیسے کو احتیاط سے خرچ کرتی ہوں اس لئے خوبصورت کارڈ نہیں بھیج سکتی ہوں جس پر اراکین نے ہلکا سا قہقہہ لگایا۔