پنجاب کی بلوچستان حکومت کو بارشوں کے دوران امدادی کا رروائیوں میں معاونت کی پیشکش

پنجاب بڑا بھائی ہے ضرورت پڑی تو ضرور مدد مانگیں گے، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

بدھ 25 جنوری 2017 10:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)حکومت پنجاب کی بلوچستان حکومت کو حالیہ بارشوں کے دوران امدادی کا رروائیوں میں معاونت کی پیش کش، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے ضرورت پڑی تو ضرور مدد مانگیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے وزیر ٹیلفونک اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان بارش سے متاثرہ تمام اضلاع میں امدادی کا رروائیاں کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام علاقوں میں امدادی اشیاء کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے حکومت پنجاب کی جانب سے ہمیں امدادی کا رروائیوں میں تعاون کی دعوت دی گئی ہے جو خوش آئند عمل ہے اور ہم اس پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کر تے ہیں تاہم اس وقت تک محکمہ پی ڈی ایم اے موجودہ حالات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اگر ہمیں ضرورت پڑی تو پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے ہم ضرور مدد طلب کرینگے ہم حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں یاد رکھا ۔

متعلقہ عنوان :