سیالکوٹ: ماں کو 2بچوں سمیت زندہ جلا دیا گیا

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں

بدھ 25 جنوری 2017 10:44

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)سیالکوٹ کے نواحی چک میں مبینہ طور پر ماں کو2بچوں سمیت زندہ جلا دیا گیا پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سیالکوٹ کے نواحی چک کوبے میں خاتون اور2بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی پولیس اطلاع ملنے پر گھر کے اندر داخل ہوئی تو گھر میں خاتون اور2بچوں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں30سالہ سلیمہ2 سالہ سفیان اور 3ماہ کا ذیشان شامل ہیں،دونوں بچے اسی خاتون کے بیٹے ہیں،تینوں افراد کو مبینہ طور پر جلایا گیا ہے،پولیس کو بستر پر پڑی لاشوں کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ملی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :