پرویز خٹک سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد کی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

بدھ 25 جنوری 2017 10:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے موصوف کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر درست فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ایک جمہوری ، سیاسی پارٹی ہے جس نے ذاتی مفادات پر مبنی روایتی طرز سیاست کو دفن کیا ہے اور قومی مفاد میں عوامی خدمت پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے۔تحریک انصاف عبد الله عابد کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اُنہیں تبدیلی کے عمل میں کردار ادا کرنے کابھر پور موقع دیا جائے گا