قبائلی رہنماکابیٹا تاج اچکزئی زخمی حالت میں بازیاب ،آئی ایس پی آر

بدھ 25 جنوری 2017 10:37

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )کالج روڈ چمن سے اغواقبائلی رہنماکابیٹا تاج اچکزئی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ منگل کے روز ایف سی،پولیس اورحساس ادارے نے چمن کے علاقے روغانی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن میں کالج روڈ چمن سے اغواقبائلی رہنما کے بیٹے تاج اچکزئی کو ایک کمپاؤنڈ سے زخمی حالت میں اغواء کاروں سے بازیاب کرایا گیا ، سرچ آپریشن میں کمپاوٴنڈ سے2خودکش جیکٹ،2ایس ایم جیزاوردیگرتخریبی موادبرآمد بھی بر آمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :