سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے روبرو سب کچھ اگل دیا

بلدیہ فیکٹری میں آگ بھی لگائی اور 14افراد کو قتل بھی کیا،جے آئی ٹی رپورٹ اعلی افسران کو ارسال کرنے کی تیاری

بدھ 25 جنوری 2017 10:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے روبرو سب کچھ اگل دیاہے۔ بلدیہ فیکٹری میں آگ بھی لگائی اور 14افراد کو قتل بھی کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ اعلی افسران کو ارسال کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق 259افراد کے قتل میں ملوث اور سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی جی آئی ٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے روبرو رحمان عرف بھولا نے کیمیکل پھینک کر بلدیہ فیکٹری جلانے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ساتھ ہی رحمان بھولا نے 14افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ملزم نے بلدیہ اور اورنگی ٹان میں بھتے کا منظم نیٹ ورک چلانے کا بھی انکشاف کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ منظوری کیلئے جلد اعلی افسران کو ارسال کر دی جائیگی۔ بنکاک سے گرفتار سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی گرفتاری دو مقدمات میں ڈالی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :