462ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزم اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 25 جنوری 2017 10:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)سندھ ہائیکورٹ نے 462ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزم اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں ضمانت یکم مارچ تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں 462ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزمان اعجاز چوہدری ،صفدر حسین اور عبدالحمید کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں یکم مارچ تک توسیع کرتے ہوئے گرفتار ملزم اطہر حسین کا کیس باقی ملزمان سے علیحدہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 462ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کو طبعی بنیاد پر ضمانت دئے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق فیصلہ آئندہ چند دنوں میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :