پی آئی اے کے گراوٴنڈ شدہ 6میں سے4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ،پروازکیلئے کلیئرقرار

بدھ 25 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)پی آئی اے کے گراوٴنڈکئے گئے 6میں سے4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ہوگیاہے ،چاروں طیاروں کوپروازکیلئے کلیئرقراردیدیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پی آئی اے کے گراوٴنڈکئے گئے چاراے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ہوگیاہے ۔کلیئرہونے والے طیاروں کوپروازکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ باقی دواے ٹی آرطیاروں کامعائنہ بھی جلدمکمل ہوجائے گا،پی آئی اے کے کل چھ اے ٹی آرطیارے معائنے کیلئے گراوٴنڈکئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :