4 ماہ سے بھار ت میں قید 2 کم سن پاکستانی بچوں بارے بھارتی حکام نے تسلیم کیا ہے انہوں نے غلطی سے سرحد پار کی،عبدالباسط

بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کرائی گئی ہے قانونی ٹیم معاونت کررہی ہے،پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 25 جنوری 2017 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے بھارتی جیل میں قید 2 کم سن پاکستانی بچوں بارے بھارتی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے غلطی سے سرحد پار کی۔ بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کرائی گئی ہے قانونی ٹیم معاونت کررہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کمسن بچوں کی قید کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے 27 ستمبر کو بلا کر معاملے سے آگاہ کیا تھا ۔ 23 ستمبر کو بھارتی میڈیا سے بچوں کی معلومات مل چکی تھیں بھارتی حکام نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ بچے غلطی سے سرہد پار کرکے آئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی قانونی ٹیم کیس میں مکمل معاونت کررہی ہے۔ ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ کونسل کے ذریعے بچوں سے ہائی کمیشن حکامکی ملاقات بھی ہوئی ہے اور بچوں کی ان کے گھر والوں سے بات بھی کرائی گئی ہے۔ معاملہ حساس ہے اس لئے احتیاط سے دیکھ رہے ہیں۔ بچوں کی پاکستان واپسی کیلئے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :