سعودی کابینہ کا پارہ چنار میں دہشت گردی پر شدید رد عمل

بدھ 25 جنوری 2017 11:36

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) سعودی عرب کی کابینہ نے کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز پارہ چنار میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس سعودی فرمان رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی گئی، پارہ چنار میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔سعودی کابینہ کی قرار داد میں دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان کی حکومت، عوام اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :