شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا

پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو رہائی ملی ، دوسرے مرحلے میں کو ملے گی

بدھ 25 جنوری 2017 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو رہائی ملی جبکہ دوسرے مرحلے میں 100 پاکستانیوں کو رہائی ملے گی۔ منگل کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف خلفان تمیم سمیت دبئی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا۔ جس کے باعث پہلے مرحلے میں تیس پاکستانیوں کو دبئی کی جیلوں سے رہائی مل گئی جبکہ گلے مرحلے میں 100 پاکستانی دبائی کی جیلوں سے رہا ہوجائیں گے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی کی وجہ سے مزید پاکستانیوں کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے پاکستانیوں کی رہائی تعاون کرنے پر دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف خلفان تمیم کا شکرگزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :