دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں، سرتاج عزیز

ہمارے دین میں تفریق پیداکرکے ہمیں آپس میں لڑایاجارہا ہے، علما کی دین و ملک کی بھلائی کے لیے خدمات کی قدر کرتے ہیں، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سیکرٹری جنرل رابطہ العالم اسلامی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

بدھ 25 جنوری 2017 11:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں،مسلم دنیا بڑے مشکل دور سے گزر رہی ہے، شام اورلیبیا میں مسلمان ہی مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں جوافسوسناک ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل رابطہ العالم اسلامی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں پاکستان نے دہشت گردی پر کافی قابو پایا ہے، دہشتگردی کیخلاف مناسب اقدامات پرصدر،وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا بڑے مشکل دور سے گزر رہی ہے،ہم آپس کے اختلافات اجاگر کرکے مسائل کو دعوت دے رہے ہیں،شام اورلیبیا میں مسلمان ہی مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں جوافسوسناک ہے، دہشتگرد اسلام کا نام لے رہے ہیں اوراسے بدنام کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے دین میں تفریق پیداکرکے ہمیں آپس میں لڑایاجارہا ہے، علما کی دین و ملک کی بھلائی کے لیے خدمات کی قدر کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہم دین سے ہٹ کر اپنے فرقوں پر قائم ہوگئے ہیں ، بدقسمتی سے بیانیہ اب تک نہیں بنایاجاسکا،بیانیہ بنانے والے تقسیم ہوگئے،ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جس میں دین کی بھلائی ہو۔

متعلقہ عنوان :