ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ

پیر 23 جنوری 2017 10:54

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)ایران نے پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ 74میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر روزانہ 104میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کیلئے اسے بجلی کی برآمد کو بڑھارہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ 74میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر روزانہ 104میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے ، دونوں ممالک کا منصوبہ ہے کہ بجلی کی اس برآمد کو بتدریج بڑھاتے ہوئے ایک ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے۔ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کیلئے تیار ہے، ایران حکومت کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لیے صوبے سیستان میں ایک نیا گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے۔