سی پیک پر پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اسفندیار ولی
وزیر اعظم نے مغربی اکنامک کوریڈور پر وعدے پورے نہ کئے تو انہیں جدہ میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وزیر اعظم اے پی سی بلائیں اور بتائیں نیشنل ایکشن پلان پر کس حد تک عمل درآمد کیا گیا انگریز کی کھینچی گئی لکیر ختم کرنے کا وقت آ گیا اور فاٹا کیلئے خصوصی آئینی پیکج دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اے این پی پانامہ کیس پر عدالتی فیصلہ قبول کرے گی،جلسہ عام سے خطاب
پیر 23 جنوری 2017 10:51
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سی پیک پر پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اگر وزیر اعظم نے مغربی اکنامک کوریڈور پر کئے گئے وعدے پورے نہ کئے تو انہیں جدہ میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر چارسدہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ باچا خان اور ولی خان کی ولولہ انگیز کوششوں کے باعث پختونوں کو انگریز سامراج سے آزادی ملی،انہوں نے باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود شہداء پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے تعصب کی بو محسوس ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اس لئے ایسا نہیں کر رہی کیونکہ یہ یونیورسٹی باچا خان کے نام سے منسوب تھی،انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور میں صوبے کے حقوق کی جنگ لڑی اور پختونوں کیلئے ان کی شناخت حاصل کی جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے منافع حاصل کیا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کیلئے جو جدوجہد اے این پی نے کی وہ سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ،اسفندیار ولی خان نے فاٹا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو جلد از جلد صوبے میں ضم کر کے وہاں مردم شماری کرائی جائے تاکہ قبائلی عوام کو ان کے جائز حقوق مہیا ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ انگریز کی کھینچی گئی لکیر ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے اور فاٹا کیلئے خصوصی آئینی پیکج دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صوبائی کابینہ میں فاٹا کو خاص فیصد کے حساب سے نمائندگی دی جائے اور اس کے ساتھ صوبے کے ترقیاتی فنڈز میں بھی ان کی حصہ داری ہونی چاہئے،مرکزی صدر نے کہا کہ نواز شریف کی مدد کیلئے عمران خان میدان میں ہیں اور ان کی کوششوں سے اپوزیشن جماعتیں تقسین ہو گئی ہیں، نواز شریف 23مارچ کو عمران خان کو بھی صلہ امتیاز سے نوازیں،صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کو جلد اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا کیونکہ انہوں نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور صوبے کا خزانہ لوٹ لیا گیا ہے ، انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے برملا کہا کہ تمام کرپشن وزیر اعلیٰ نے خود کی ہے لیکن نیب کو سانپ سونگھ گیا ہے اور ضیا اللہ آفریدی کے الزامات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ،پفوجی عدالتوں کے ھوالے سے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اے پی سی بلائیں اور بتائیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر کس حد تک عمل درآمد کیا گیا اور جہاں عمل درآمد نہیں ہو سکا وہاں کیا رکاوٹیں تھیں، انہوں نے کہا کہ سب لوگ عوامی مسائل چھوڑ کر پانامہ لیکس کے پیچھے لگے ہیں جبکہ کیس عدالت میں ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی پانامہ کیس پر عدالتی فیصلہ قبول کرے گی،پارا چنار بم د ھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ کسی صوبائی وزیر یا وزیر اعلیٰ نے پارا چنار جانے اور متاثرین کی داد رسی کی زحمت گوارا نہیں کی،انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکن سرخ جھنڈے تلے متحد ہو جائیں کیونکہ آنے والا دور اے این پی کا ہے اور 2018کے الیکشن میں اپنے مینڈیٹ کی توہین اور صوبے کے وسائل لوٹنے والوں کا بوریا بستر گول کر دیں گے، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 23 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے
-
وزیر اعظم میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کیلئے کل ملتا ن کا دورہ کر یں گے
-
گوجرہ ، شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر6افراد جاں بحق ، تین زخمی
-
بونیر،وین کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ،تین زخمی
-
لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج
-
مشرف کو نواب اکبر بگٹی کا قتل معاف نہیں کیا‘شاہ زین بگٹی
-
پشاور، پنجاب پولیس کاخواتین کی فحش فلمیں تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ
-
نوشہرہ ،نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ، 54 افراد گرفتار
-
مذہبی انتہا پسندی دنیاکیلئے خطرہ ہے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نائیجیریامیں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں پرفائرنگ،20افرادہلاک
-
اٹلی میں ٹریفک حادثہ، ہنگری اسکول کے 16 طلبا ہلاک، 35 زخمی
-
صدارت سے علیحدگی کے بعد باراک اوباما کی پہلے دن کی مصروفیات
-
امریکا میں بگولے نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر ’غلط رپورٹنگ‘ کا الزام
-
پاپوا نیوگنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی
-
مالی،باغیوں کے حملے میں حکومت نواز ملیشیاء کے 14جنگجوہلاک
-
ٹرمپ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے
-
آسٹریلیا ،کار ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں زخمی تین ماہ کا بچہ بھی دم توڑ گیا
-
بھارت،آسام میں باغیوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک
-
اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی،566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے
-
آرمی چیف کی پارا چنار بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت
-
قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی، عمران خان
-
کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے خوشخبری
-
اسلام آباد، سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی ڈو یژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
-
ریلوے کراسنگ کے باعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی،سعد رفیق
-
سی پیک کی منصوبہ بندی اب مشترکہ صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے،پرویز خٹک
-
سی پیک پر پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اسفندیار ولی
-
سراج الحق کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان
-
نیب کی 917 کرپٹ افراد سے پلی بارگین ،سیاستدان،افسران اور تاجر بھی شامل
-
عام انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کوتوڑنے کی شق ختم کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے،رانا ثنااللہ
-
ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
-
قصور ،پی ٹی آئی جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.