سی پیک کی منصوبہ بندی اب مشترکہ صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے،پرویز خٹک
پیر 23 جنوری 2017 10:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک کی منصوبہ بندی اب مشترکہ صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ہم مغربی روٹ سمیت صوبے کے متعد د منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سی پیک پر چین میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں کامیاب شرکت کے بعد چند روز قبل لاہور میں چین کی ٹاپ سرکاری کمپنیوں سے ملاقات کی اور صوبائی محکموں کے تیار کردہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اُن کے سامنے رکھا ۔
موٹروے پر چار ہزار کنال اراضی پر مشتمل صنعتی زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے چینی سرکاری کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ ہم مجموعی طور پر صوبے کی 9 مختلف سائٹس پر صنعتی زونز کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہم کچھ منصوبوں کو جے سی سی کے ذریعے براہ راست سی پیک کا حصہ بنائیں گے اور کچھ منصوبے مارچ میں مجوزہ روڈ شو میں مارکیٹ کریں گے ۔پشاور کمرشل سرگرمیوں کا حب بننے جا رہا ہے ۔
خواتین تاجروں اور صنعتکاروں کا بھی اس میں نمایاں کردار بن سکتا ہے۔ خواتین چیمبر آف کامرس ازدمک کے ذریعے اپنی تیاریاں یقینی بنائے انہیں بھی خاطر خواہ مواقع میسر آئیں گے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں صدر شمائمہ ارباب کی سربراہی میں ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم صوبے کو حقیقی معنوں میں معاشی سرگرمیوں کا محور بنا رہے ہیں۔ سی پیک کے تناظر میں ہماری کامیابیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔یہ الگ بات ہے کہ بدقسمتی سے اب بھی ایک ایسا مائنڈ سیٹ موجود ہے جو حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا نہ وہ تبدیلی کا خواہش مند ہے اور نہ ہی تبدیلی کیلئے کی گئی کاوش اس کیلئے قابل قبول ہے ۔یہ مائنڈ سیٹ صرف اپنے مفادات کا محافظ ہے ۔ اب بھی وقت ہے کہ یہ سدھر جائے اور ڈرامے بازیاں نہ کرے ان لوگوں کو چاہیے کہ کوئی ڈھنگ کا کام کریں یہ ملک سب کا ہے اس کے لئے اخلاص کا مظاہر ہ کرنا ہے عوام سے پیار کریں اور اُن کی تکالیف کا احساس کریں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ۔اگر یہ اپنی قوم دشمنی پر قائم رہے تو تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ کیلئے بد نما داغ بن کر رہ جائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک سے وابستہ ترقی کا ادرک بہت ضروری ہے ۔ہم نے نہ صرف سی پیک پر ماضی کے حکمرانوں کی چشم پوشی کا ازالہ کیا بلکہ صوبے کے حقوق کیلئے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مغربی رو ٹ سی پیک کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے ۔ گلگت ، شندور، چترال تا چکدرہ روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جا چکا ہے۔وفاقی حکومت نے انڈس ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے اتفاق کیا ہے ۔ این۔55 کو کوہاٹ ۔ جنڈروڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے ۔پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے لائن کی بھی پی ایس ڈی پی نے منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ مزید دو روٹس بھی تجویز کئے گئے ہیں جن میں گلگت سے بشام ، شانگلہ ، صوابی ، مردان جو ایم ون سے لنک ہوگا اور دوسرا روٹ گلگت سے بشام ،شانگلہ ، خوازہ خیلہ ، سوات ، چکدرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان، ژوب ، کوئٹہ تا گوادر شامل ہیں۔گلگت سے شندور، سوات تا درگئی دوسرا ریلوے ٹریک بھی تجویز کیا گیا ہے درگئی کے مقام سے اس ٹریک کو ایم ون سے لنک کرکے ڈی آئی خان کے ذریعے بلوچستان سے بھی لنک کیا جا سکتا ہے ۔پہلے مرحلے میں جے سی سی میں صوبے کے مختلف زونز جیسا کہ رشکئی ، حطار اور ڈی آئی خان میں اکنامک زونز کی تجاویز پر بھی اتفاق دیکھنے میں آیا ہے جن میں کسی ایک کا فیزیبلیٹی کی بنیاد پر انتخاب کیا جا ئے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک میں اکنامک زون پر کام جاری ہے ۔مہمند ایجنسی میں ماربل سٹی کے قیام کی بھی نشاندہی ہو چکی ہے۔مجموعی طور پر صنعتی زونز کیلئے اس وقت صوبے کی مختلف 9 سائٹس زیر غور ہیں جو سوات ، ملاکنڈ ، حطار ، کرک ، صوابی ، جلوزئی ، رشکئی وغیرہ کے مقامات میں واقع ہیں۔چینی سرمایہ کار کمپنیوں نے رشکئی میں ری لوکیشن کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ یہاں کی لیبر سستی ہے اس کے علاوہ چینی کمپنیاں پورے صوبے میں کام کرنا چاہتی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صنعتکاروں کیلئے ہماری مراعات ون ونڈو آپریشن اور کاروبار دوست فضا کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں دلچسپی لے رہے ہیں سرمایہ کار کریڈبیلٹی اور مراعات کو دیکھتا ہے اور ہم یہ دونوں چیزیں سرمایہ کاروں کو فراہم کرنے کیلئے تیاری کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جس قسم کا را میٹریل جہاں دستیاب ہو گا وہاں ویسی ہی صنعت لگے گی ۔ ہم نے چین کو کہا ہے کہ رن آف دی ریور چھوٹے چھوٹے بجلی گھر خود بھی ڈویلپ کرے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے اپنے مفادات کا محافظ بن کر ملک کو بہت نقصان پہنچایا یہ صوبہ تباہ حال تھا یہاں نظام کو ٹھیک کرنے میں بہت رکاوٹیں تھیں مگر ہم نے راستے نکالے ۔ صوبے کے حقوق پر ماضی میں مجرمانہ غفلت برتی گئی ۔ ہم نے وفاق سے حقوق ایک ایک کرکے حاصل کئے اور مزید حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے مستقبل ہماری دسترس میں ہے ہم نے اس صوبے کی ترقی کو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پلان کیا ہے ۔تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ٹریننگ سنٹر ائیر فورس کے حوالے کیا جبکہ چین سے بھی کہاکہ وہ خود بھی اپنی ضرورت کے مطابق تیار کر سکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم انتخابات سے پہلے اصلاحات پر کام کر چکے تھے یہی وجہ ہے کہ ہم نے انتہائی مختصر مدت میں ماضی کا گند صاف کیا ۔ دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی اور اسی کی بنیاد پر دوبارہ بر سر اقتدار آئیں گے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس کو 10ملین روپے کا چیک بھی دیا اور اُمید ظاہر کی کہ خواتین اس قوم کی ترقی میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کر تی رہیں گی ۔وزیراعلیٰ نے ویمن انٹر پرینور زکی نمائش، دفتر کی تزئین و مرمت ، سہولیات کی فراہمی اور صوبائی سطح پر کانفرنس کے انعقاد کیلئے معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 23 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے
-
وزیر اعظم میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کیلئے کل ملتا ن کا دورہ کر یں گے
-
گوجرہ ، شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر6افراد جاں بحق ، تین زخمی
-
بونیر،وین کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ،تین زخمی
-
لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج
-
مشرف کو نواب اکبر بگٹی کا قتل معاف نہیں کیا‘شاہ زین بگٹی
-
پشاور، پنجاب پولیس کاخواتین کی فحش فلمیں تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ
-
نوشہرہ ،نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ، 54 افراد گرفتار
-
مذہبی انتہا پسندی دنیاکیلئے خطرہ ہے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نائیجیریامیں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں پرفائرنگ،20افرادہلاک
-
اٹلی میں ٹریفک حادثہ، ہنگری اسکول کے 16 طلبا ہلاک، 35 زخمی
-
صدارت سے علیحدگی کے بعد باراک اوباما کی پہلے دن کی مصروفیات
-
امریکا میں بگولے نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر ’غلط رپورٹنگ‘ کا الزام
-
پاپوا نیوگنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی
-
مالی،باغیوں کے حملے میں حکومت نواز ملیشیاء کے 14جنگجوہلاک
-
ٹرمپ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے
-
آسٹریلیا ،کار ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں زخمی تین ماہ کا بچہ بھی دم توڑ گیا
-
بھارت،آسام میں باغیوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک
-
اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی،566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے
-
آرمی چیف کی پارا چنار بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت
-
قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی، عمران خان
-
کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے خوشخبری
-
اسلام آباد، سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی ڈو یژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
-
ریلوے کراسنگ کے باعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی،سعد رفیق
-
سی پیک کی منصوبہ بندی اب مشترکہ صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے،پرویز خٹک
-
سی پیک پر پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اسفندیار ولی
-
سراج الحق کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان
-
نیب کی 917 کرپٹ افراد سے پلی بارگین ،سیاستدان،افسران اور تاجر بھی شامل
-
عام انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کوتوڑنے کی شق ختم کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے،رانا ثنااللہ
-
ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
-
قصور ،پی ٹی آئی جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.