ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹیاں بدلنے والے سیاست دان نہیں سوداگر ہیں‘چوہدری نثار
کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی”کرپشن“ کیخلاف مہم چلا رہی ہے جھوٹ پر افسوس ہوتا ہے،پوری سیاسی زندگی میں ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے شرمندگی ہو ، مشرف مجھے اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا مگر عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا ، یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا، عوامی اجتماعات سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 12:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے،ملک کا دیوالیہ نکالنے اور ترقی دینے والوں کے درمیان تفریق کرنا مشکل نہیں‘ عوام کارکردگی پر ووٹ دیں تو ملک کی تقدیر بدلے گی‘ ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹیاں بدلنے والے سیاست دان نہیں سوداگر ہیں‘ پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے یا علاقے والوں کو شرمندگی ہو ، پرویز مشرف مجھے اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا مگر عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا اور مجھے یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا ۔
راولپنڈی کے نواحی علاقوں چونترا ‘ راجر ‘ سہال ‘ کولیاں حمیداور ٹیکسلا میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے حالانکہ کہ سب کے سامنے ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کا نیا باب شروع ہوا ہے اور ہر طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن چور پھر بھی شور مچا رہے ہیں ،چونترہ والوں آپ کو فخر کرنا چاہیے کہ یہاں کے منتخب اراکین کو کوئی کرپٹ ، نااہل اور جاہل کا الزام نہیں دیتا، ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہم اس پر شکر ادا نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 22 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پارا چنار ، پرانی منڈی عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ ،20 افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی
-
ہوا کے جھونکے کے ساتھ پارٹیاں بدلنے والے سیاست دان نہیں سوداگر ہیں‘چوہدری نثار
-
چندو بابولال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ
-
سی پیک کی طرح کریمینل جسٹس پائلٹ پراجیکٹ عدلیہ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،جسٹس آصف سعید کھوسہ
-
امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں،اسحاق ڈار
-
پانامہ لیکس کیس، جماعتِ اسلامی کی زیر سماعت دستوری درخواست کی حمایت میں متفرق درخواست دائر
-
حکمرانوں کا سارا پیسہ اقتدار سے آیا ہے، شیخ رشید
-
لاہور،جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر
-
میر ی بیوی راضی نہیں ہورہی تمہیں قتل کرنا پڑ ے گا
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں کنٹریکٹرزکی موجیں
-
ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ، جس سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے،مولانا طارق جمیل
-
اسلام آباد لاک ڈاؤن منصوبہ اسکرپٹڈ نہیں تھا،ہم نے نوازشریف کی تلاشی لینی تھی جو شروع ہوگئی،جہانگیر ترین
-
ملک چنگیز اغواء کیس کی سماعت
-
اوکاڑہ،نجی کالج میں دوران فنکشن اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلس کر آٹھ طالبات شدید زخمی
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ بارشوں اورمزیدبرف باری کی پیش گوئی
-
پی اے سی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے چاروں صوبوں‘ اسلام اباد اور فاٹا سے ایک ایک سینیٹر کے ناموں کے اعلان ، خورشید شاہ کا خوشی کا اظہار
-
صوبائی وزیر خوراک کا ملتان روڈ پرناقص چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بی سکس نامی فیکٹری سیل
-
سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر میں معذرت کرچکا ہوں ، معاملہ ختم ہونا چاہیے ، امداد پتافی
-
گجرات : باپ عشق میں اندھا ہوگیا
-
کراچی :3 ماہ کے بچے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی
-
لاہور، شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی کونسلر امیدوار شاہدہ پروین کو قتل کر دیا گیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا روز، واشنگٹن میں خواتین مارچ ،2لاکھ مظاہرین کا مجمع اکھٹا ہوگیا
-
بھارت :2 کروڑ غریبوں کو بلاسود رقم کی فراہمی کا پروگرام
-
بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل
-
ہندوستان میں کسی بھی چیز کا نام بھی سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے، رشی کپور پھر میدان میں آ گئے
-
چہرہ دکھائے بغیر شہرت حاصل کرنے والی لڑکی
-
احتجاجی مظاہروں اور عالمی دباوٴ کے بعد افریقی ملک گیمبیا کے صدر عہدہ چھوڑنے پر راضی
-
ایرانی وفد آئندہ حج بارے بات چیت کیلئے فروری کے آخر میں سعودی عرب جائیگا
-
کیمرون، نائٹ کلب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، چار زخمی
-
بھارت : انسانی گوشت کھانے کا خواہشمند گرفتار ،معصوم بچے کو قتل کرنے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.