لاہور: نماز کیلئے مسجد جانے والا نوجوان تیز رفتار ٹرک ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) رائیونڈ روڈ بھوبھتیاں چوک کے قریب فیاض نامی شخص فیکٹری سے نماز کی خاطر مسجد جاتے ہوئے تیزرفتار ٹرک ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور ٹرالی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اختر آباد کا رہائشی فیاض لاہور میں فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ روز الصبح نماز فجر کے لئے فیکٹری سے باہر نکلا اور سڑک عبور کرنے لگا کہ ایک تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :