خیبرپختونخوا حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء)خیبرپختونخوا حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیاہے جس کے باعث جنوری کے وسط میں ہونے والے این ایف سی اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیاگیاہے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق انیس دسمبرکو این ایف سی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ اب قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور سندھ حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت کے پاس معاملات طے کرنے کے لئے اکتیس مارچ تک کاوقت ہے جس میں مزیدتاخیر ہو گی۔ وفاق نے نویں قومی مالیاتی ایوارڈ میں خام قابل تقسیم محاصل کے پول پر سات فیصد کٹ نکالنے کی تجویز صوبوں کو دیدی ہے اس طرح قابل تقسیم محاصل 99فیصد سے کم ہوکر 92فیصد ہو جائیگا ۔ وفاق کا این ایف سی میں حصہ 42.5فیصد سے بڑھ کر 49.9فیصد تک پہنچ جائے گا ۔ جبکہ صوبوں کا مجموعی حصہ 57.7فیصد سے کم ہوکر 50.5فیصد تک آ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :