لاہور، نشیٴ شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی

ظالم شوہر بیوی کو جلتے دیکھ کر تماشائی بنا رہا

جمعہ 20 جنوری 2017 10:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء ) صوبائی دارالحکومت باغبانپورہ کے علاقے میں نشیٴ شوہر محمد منشاء اپنی جواں سال بیوی سیدہ نور کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ ظالم شوہر بیوی کو جلتے دیکھ کر تماشائی بنا رہا۔ سیدہ نور کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے اطلاع دی جس پر پنجاب ایمریجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے ریسکیوز نے طبی امداد کے لئے اسے میو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خاوند کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اُس کا شوہر محمد منشاء نشے کا عادی ہے اور نشے کی حالت میں مار پیٹ کرنا اُس کا معمول ہے۔ بدھ اور جمعراتکی شب جب وہ نشے میں دھت گھر آیا تو اُس کے پوچھنے پر طیش میں آکر مٹی کا تیل چھڑک کر اُس پر ماچس کی تیلی پھینک دی اور اُس کی چیخ و پکار کاتماشا دیکھتا رہا۔ پولیس نے اُس کے شوہر محمد منشاء کو گرفتارکرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :